پاکستان کا سب سے پہلا ٹیلی کاسٹ نیٹورک
چینل پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) 26 نومبر 1964 کو وجود میں آیا. پی ٹی وی شروع
میں نجی انتظامیہ کی زیرنگرانی میں تھا. 6 سال بعد 1970 میں یہ قومی کاری پروگرام
میں سرکاری ملکیت کے تحت ضم کیا گیا. بیسویں صدی اور اکیسویں صدی کے شروعات تک پی
ٹی وی نے میڈیا کی دُنیا میں اک اچھا نام بنایا جو کہ بیروں ممالک میں بھی قدر کی
نگاہ سے دیکھا جاتا تھا.
26 نومبر 1964ء میں
اس کا افتتاح خود صدر ایوب خان نے کیا. پھر 25 دسمبر 1964ء کو ڈھاکہ میں قائم ہوا
جو کہ اب بنگلہ دیش کا دارالحکومت ہے، اُس وقت مشرقی پاکستان ہوا کرتا تھا. تیسرا
پی ٹی وی کا مرکز 1965ء کو راولپنڈی میں بنا. اسی طرح چوتھا 1966 ء کو کراچی میں
قائم کیا گیا. 1971 ء میں (پاک و ہند) جنگ کے بعد، پی ٹی وی کو قومیایا گیا اور
ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے سرکار کی ملکیتی انتظام کے تحت مکمل طور پر لے لیا.
شروع میں یہ بے رنگ تھا. پھر جا کر 1975ء
کو پی ٹی وی کی رنگین نشریات شروع ہوئیں. اس کے پہلے مینیجمنٹ ڈائریکٹر اسلم اظہر
تھے. اسی طرح پی ٹی وی اپنی برقرار نشریات کرتا رہا اس میں فلم بھی آنی لھیں اور
آگے جا کر ڈرامے بھی نشر ہوئے.1970 کی دہائی سے لے کر 1990 تک اس کے ڈراموں نے اک
اچھا نام کمایا اور یہ بیسٹ سیریلز تھے. جب نجی میڈیا اداروں کی آمد ہوئی اور
لوگوں کو نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں تو لوگ اُن کی طرف متوجہ ہونا شروع ہوئے اور پی
ٹی وی کا درجہ کم ہو گیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی اکیسویں صدی کی پہلی دہائی کے بعد بُہت
کم لوگوں کی دلچسپی کا محور رہ گیا. پی ٹی وی کے اسٹیشنز 1974ء میں کوئٹہ اور
پشاور میں بھی قائم کیے گئے.
یہاں تک تو اس کی تاریخ تھی. وہ اک زمانہ
تھا کہ جب پی ٹی وی سے ایوب کھوسو کی شکل میں ایسے فن کار سامنے آئے جنہیں دُنیا
نے جانا اور پہچانا. یہ ایک ایسا وقت تھا جب پی ٹی وی پاکستان کے لوگوں کے لیے ایک
فن مظاہرہ کا اچھا مرکز بن چُکا تھا.
اب میں نے ایک دو دن قبل اِیک کالم کہوں یا
رپورٹ کہوں مشرق وجنگ اخبار میں دیکھی جو کہ کوئٹہ بلوچستان کے پی ٹی وی کے جنرل
منیجر عطااللہ بلوچ کو شکایت کی صورت لکھی گئی تھی. اس میں کہا گیا کہ "پی ٹی
وی کوئٹہ کے جنرل منیجر کے رویے کے خلاف نوٹس لیا جائے: اداکارہ پاکیزہ خان”.
تین چار دن تک یہی سلسلہ چلا اور اگلے دن
پریس کانفرنس بھی ٹیلی وژن پر اتفاقآ میری نظر سے گُزری، تو دیکھ لیا. اُس میں ملک
کی معروف اداکارہ فلم "مالک” فلم کی ہیروئن پاکیزہ خان، شاہین علی زئی اور
شمشیر میوند پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. ایسا کہا جا رہا تھا کہ
"سرکاری ٹی وی چینل پر اقربا پروری ہو رہی ہے، من پسند فن کاروں کا قبضہ ہے.”
حالاں کہ تاریخ گواہ ہے کہ پی ٹی وی میں
کوئی تعصب کا نام نہیں ہوا کرتا تھا. آج وہاں پہ پشتوں بلوچ کے نام پر چیک رُکوائے
جا رہے ہیں. پاکیزہ خان اور دیگر ہونہار فن کاروں کو چار قدم پیھچے دھکیلنے کی
کوشش ہو رہی ہے. میں آج ان محترم عہدیداروں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ آخر کیوں کر پی
ٹی وی میں ایسی حرکت سامنے آئی جس کو تعصبانہ رویے کا نام دیا جائے؟ ایسی چیزوں کا
احتساب ہونا چاہیے. نئے فن کار و اداکار ہمیں چاہئیں،ں بشمول پرانوں کے، نہ کہ نئے
اپنی پسند سے سامنے لا کر پرانوں کو احساس کمتری کا شکار بنا کر اُنہیں یک طرف کیا
جائے. جیسا پی ٹی وی اکیسویں صدی سے پہلے تھا، ہمیں وہ پی ٹی وی چاہیے.
No comments:
Post a Comment