Sunday, February 18, 2018

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کُھلی کچہری


وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کُھلی کچہری
جب بھی دل کرتاہے قلم کی سیاہی کسی کے نام کروں تو کُچھ عظیم لوگوں کے اچھے اچھے کلام ذہن میں آ جاتے ہیں جیسا کہ کیا خوب فرمایا جناب شاعر کفیل نے
میرے بارے میں کوئی بات نہ کرنا اُن سے
بات نکلے گی تو پھر دُور تلک جائے گی
 یہ سیاست بھی کیا کمال شے ہے جس کے پیچے چلتے چلتے آج میں بلوچستان میں تیسرا وزیر اعلیٰ دیکھ رہا ہوں۔جو کہ  میر عبدالقدوس بزنجو کے نام سے جانے جاتے ہیں۔جناب عزتمآب کا تعلق بلوچستان ءِ پسماندہ علاقے آوران سے ہے اور مسلم لیگ(ق) سے سیاسی تعلق رکھتے ہیں۔اِس سرکار میں بلوچستان نے دو وزیر اعلیٰ بدل کرکے  تاریخ  رقم کر دی۔ وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے آتے ہی سیاست اور بلوچستان کی ترقی کو ایک نئے رنگ اور خیال سے سوچنے لگا شاید وہ خوش فہمی بھی کہوں تو غلط نہیں۔ایک تو سیاست نے عوام کے دل و دماغ پر کُچھ ایسی عکاسی کی ہے کہ لوگ ہر اچھے چیز کو بھی دکھاوا کا نام دے کر دل ہی دل میں خود کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا کیوںکر ہے؟ وجہ تو ثابت کرنا ضروری نہیں کیوںکہ آج ہر کوئی جانتا ہے کہ دکھاوا بھی ہو رہا ہے لیکن ہم نے سب کو دکھاوے کی راہ پر گامزن دیکھنا شروع کر دیا ہے ۔ جس طرح سوشل میڈیا پر ہمارے وزیر اعلیٰ جناب میر عبدالقدوس بزنجو کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ یہ اگلے الیکشن کے لیے کُچھ تو کام کرے گا تاکہ اگلے حکومت کے لیے اچھے نتائج اخذ کرسکے ۔میرا تو کسی سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن اختلاف رائے میرا آئینی حق ہے اور اِس حق سے مجھے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔اِس سرکار میں کُچھ ایسے اقدامات کیے گئے کے اُن سے عوام کو فائدہ تو ہو رہا ہے جس طرح سے بھتہ خوری کے خلاف ایکشن لیا گیا اور کُچھ ترقی کے کام کئے جارہے ہیں وغیرہ لیکن سرکار کی کمزوری بھی سب کے سامنے آرہی ہے۔ میں بات وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کھلی کچہری کے بارے میں کر رہا ہوں میں اسے تنقید تو نہیں کرتا کہ وزیر اعلیٰ صاحب نے غلط قدم اُٹھایا ہے اُن کا علم میرے علم سے تو کہیں زیادہ ہے پر اِسے عمل کو میں آج بھی اور آئے دنوں سرکار کی کمزوری سمجھوں گا کیونکہ کُھلی کچہری اِس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ بلوچستان کے سرکاری اداروں میں وہ جان نہیں رہی جو کسی مسئلے کو باآسانی اپنے اختیار سے حل کرسکیں یا پھر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بلوچستان کے سرکاری ادارے کرپشن کی اِس طرح لپٹ میں آچُکے ہیں کے اُن کو نکالتے نکالتے کئی سال لگ جائیں۔ اس لئے شاید یہ کُھلی کچہری کا عمل طے پایا ہے لیکن جو میں سوچتا ہوں وہ یہ کہ  سرکاری اداروں پہ ہمارے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کو یقین ہی نہیں اِس لیے لوگوں کے مسائل خود اُنہی عوام کے مُنہ سے سن کر اُن پہ عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آئندہ انتخابات میں بھی ہم ایسے وزیر اعلیٰ کے خواہاں ہیں پر یہ کُھلی کچہری سے گریز کرکے اداروں کو صحیح معنوں میں اُن کی ذمہ داریاں دی جائیں اور اُنہیں حاضر یقینی بنایا جائے تاکہ لمبی لائن میں کھٹرے ہو کر وزیراعلیٰ سے ملنے کی بجائے ہر کام باآسانی ہو۔ وزیراعلیٰ صاحب کا تو فرمان یہ بھی ہے کہ ہر ضلع میں ڈی سی ہر ہفتے کُھلی کچہری لگائیں اِس بات پہ اتفاق کرنا جائز ہے کیونکہ ادارے ادارے سے مل کر مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور یہ بہتریں طریقہ بھی ہوسکتا ہے اگر اِس پر عمل کیا جا سکے ہمارے ہاں تو اکثر یہ نظام ہے کہ رات گئی بات گئی ۔ جو ہُوا سو ہُوا۔ 


No comments:

Post a Comment

وزیر اعلیٰ جام کمال صاحب کی گاڑی دوست جان نُور ویلی آف سی پیک گوادر میں آف روڈ ریلی کا ہرسال ہونا یا کروانا بہت ہی قابل تعری...